Sunday, December 25, 2011

زندہ رود

بہ آدمی نرسیدی ، خدا چہ میجوئی
ز خود گریختہ ئی آشنا چہ می جوئی

دگر بشاخ گل آویز و آب و نم در کش
پریدہ رنگ ز باد صبا چہ می جوئی

دو قطرہ خون دلست آنچہ مشک مینامند
تو ای غزال حرم در ختا چہ میجوئی

عیار فقر ز سلطانی و جہانگیری است
سریر جم بطلب ، بوریا چہ می جوئی

سراغ او ز خیابان لالہ میگیرند
نوای خون شدۂ ما ز ما چہ میجوئی

نظر ز صحبت روشندلان بیفزاید
ز درد کم بصری توتیا چہ میجوئی

قلندریم و کرامات ما جہان بینی است
ز ما نگاہ طلب ، کیمیا چہ می جوئی
 

You have not reached Man, so why do you seek God?
You have fled from your self; why do you seek a friend?

Hang again on the rose-twig and suck in the sap and the dew;
faded blossom, what are you seeking from the zephyr?

What they call musk is two drops of the heart’s blood;
gazelle of the Sanctuary, what are you seeking in Cathay?

Poverty’s assay is by sovereignty and world-dominion;   
seek Jamshid’s throne-why do you seek a reed-mat?

Men track it out from the garden of tulips;
why do you seek from me the song drenched with blood?

The vision augments through the company of the enlightened of heart;
why do you seek collyrium from the sorrow of the short-sighted?

We are qalendars, and our miracle is world-vision;
seek vision from us-why seek the philosopher’s stone?

بادام کھائیے۔۔ کھانسی اور دمہ سے محفوظ رہئے


یوں تو بادام کو خشک میوہ جات کا بادشاہ کہاجاتا ہے مگر موسم سرما میں اس کے استعمال سے کھانسی اور دمہ سے محفوظ رہاجا سکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق بادام کھانے سے حافظہ تیز ہوتا ہے۔ بادام انسانی جسم کی کئی کمزوریوں کو دور کرتا ہے۔

بادام کھانے سے کھانسی اور دمہ سے بچا جاسکتا ہے۔ بادام کا استعمال دل کو بھی مضبوط رکھتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں بادام کی مناسب مقدار روزانہ کھانے سے موسم سرما کے دوران نہ صرف نظر کی کمزوری سے بچا جاسکتا ہے بلکہ سینے کی تکالیف سے بھی دور رہاجاسکتا ہے۔

Wednesday, December 21, 2011

Tawakkul Karman - First Arab Woman and Youngest Nobel Peace Laureate - in Hijab




Nobel Peace Prize winner Tawakkul Karman 'The mother of Yemen's revolution'


When asked about her Hijab by Journalists and how it is not proportionate with her level of intellect and education, she replied:

“Man in early times was almost naked, and as his intellect evolved he started wearing clothes. What I am today and what I’m wearing represents the highest level of thought and civilization that man has achieved, and is not regressive. It’s the removal of clothes again that is regressive back to the ancient times''

Monday, October 10, 2011

AN INDIAN ASCETIC, KNOWN TO THE PEOPLE OF INDIA AS JAHAN-DOST, WHO LIVES AS A HERMIT IN ONE OF THE CAVERNS OF THE MOON



Like a blind man, my hand on my companion’s shoulder,
I placed my foot within a deep cavern; 530
the moon’s heart was sore ravaged by its darkness,
within it even the sun would have needed a lamp.
Fancies and doubts made assault upon me,
hung my reason and sense upon the gallows.
I went along a road where highwaymen lurked in ambush, 535
my heart void of the joy of truth and certainty;
presently manifestations met my gaze unveiled,
a bright dawn without any rising of the sun—
a valley, whereof each stone was an idolater,
a demon’s haunt thick with lofty palm-trees. 540
Was this place truly compounded of earth and water,
or was my sleeping fantasy painting pictures?
The air was filled with the joy and gaiety of wine,
the shadows, kissing its dust, were light’s own essence.
No cerulean sky spanned its earth, 545
no twilight painted its margin crimson and gold;
there light was not in the chains of darkness,
there no mists enveloped dawn and eventide.
Under a palm-tree an Indian sage,
the pupils of his eyes bright with collyrium, 550
his hair knotted on his head, his body naked,
coiled about him a white snake writhing,
a man superior to water and clay,
the world a mere image in the cloister of his fantasy,
his time subject to no revolution of days, 555
he had no traffick with the azure-tinted skies.
He said to Rumi, ‘Who is your fellow-traveller?
In his glance there is a desire for life!’

Rumi
A man who is a wanderer on the quest,
a fixed star with the constitution of a planet. 560
His enterprise is more mature than his immaturities;
I am a martyr to his imperfections.
He has made of his glass the arch of heaven,
his thought seeks to be boon- companion of Gabriel!
He swoops like an eagle on the moon and sun, his prey, 565
hot-foot he circumambulates the nine spheres.
A drunkard’s words he has spoken to the people of earth
calling the houris idols, Paradise an idol-house.
I have seen flames in the billow of his smoke,
I have seen majestic pride in his prostration. 570
Ever he laments yearningly like a flute,
separation and union alike slay him.
I do not know what is in his water and clay;
I do not know what his rank and station may be.

Jahan-Dost
The world is a thing of colour, and God is without colour. 575
What is the world? What is man? What is God?

Rumi
Man is a sword, and God is the swordsman;
the world is the whetstone for this sword.
The East saw God and did not see the world,
the West crept along the world and fled away from God. 580
True servanthood is to open the eyes to God;
true life is to see oneself without a veil.
When a servant takes quittance of life
God Himself calls down blessings on that servant.
Whatever man is unconscious of his destiny, 585
his dust travels not with the fire of the soul.

Jahan-Dost
Tied up in the knot of being and not-being
the East has seen little into these secrets.
The task of us celestials is only to see,
and my soul does not despair of the East’s tomorrow. 590
Yesterday I saw on the summit of Qashmarud
an angel that had descended out of heaven;
out of his glance the joy of sight distilled
as he gazed solely towards our mound of dust.
I said to him, ‘Hide not a secret from your confidants; 595
what is it that you see in this silent dust?
Do you melt for the beauty of some Venus?
Have you flung your heart into the well of Babylon?’
He said, ‘It is the hour of the East’s arising;
the East has a new sun shining in its breast. 600
Rubies come forth from the stones of the road,
its Josephs are issuing out of the well.
I have seen a resurrection happening in its bloom,
I have seen its mountains trembling and quaking;
it is packing up to quit the station of Azar 605
at last to forswear forever idolatry.
Happy is the people whose soul has fluttered,
that has created itself anew out of its own clay.
For the Throne – angels that hour is the dawn of festival
when the eyes of a nation at last awake!’ 610
The Indian sage was silent for a little while;
then he looked at me again, somewhat impatiently.
He asked, ‘Death of the reason?’ I said, Giving tip thought.’
He asked, ‘Death of the heart?’ I said, ‘Giving up remembrance.’
He asked, ‘The body?’ I said, ‘Born of the dust of the road.’ 615
He asked, ‘The Soul?’ I said ‘The symbol of One God.’
He asked, ‘And Man?’ I said, ‘One of God’s secrets.’
He asked, ‘The world?’ I said, ‘Itself stands face to face.’
He asked, ‘This science and art?’ I said, ‘Mere husk.’
‘He asked, ‘What is the proof?’ I said, ‘The face of the Beloved.’ 620
He asked, ‘The commons’ religion?’ I said, ‘Just hearsay.’
He asked, ‘The gnostics’ religion?’ I said, ‘True seeing.’
My words brought much pleasure to his soul,
and he disclosed to me delightful subtleties.

پیر ہندی اندکی دم در کشید
باز در من دید و بے تابانہ دید
گفت مرگ عقل ؟ گفتم ترک فکر
گفت مرگ قلب ؟ گفتم ترک ذکر
گفت تن ؟ گفتم کہ زاد از گرد رہ
گفت جان ؟ گفتم کہ رمز لاالہ
گفت آدم ؟ گفتم از اسرار اوست
گفت عالم ؟ گفتم او خود روبروست
گفت این علم و ہنر ؟ گفتم کہ پوست
گفت حجت چیست ؟ گفتم روی دوست
گفت دین عامیان ؟ گفتم شنید
گفت دین عارفان ؟ گفتم کہ دید
از کلامم لذت جانش فزود
نکتہ ہای دل نشین بر من گشود

Thursday, October 6, 2011

ایک بوڑھے کی نصیحت

ہر انسان اپنی زندگی میں تین مراحل سے گزرتا ہے اور تین چیزوں کے حصول کیلئے تگ و دو میں لگا رہتا ہے۔

جوانی میں اُس کے پاس کوئی کام نا ہونے یا کام کی زیادتی نہ ہونے کی وجہ سے  وقت اور فراغت کی کوئی کمی نہیں ہوتی اور  جوانی کو بھر پور طریقے سے گزارنے کیلئے اُس کے پاس جوش، طاقت اور ہمت بھی وافر ہوتی ہے  مگر اُس کے پیسہ اور وسائل نہیں ہوتے جس سے وہ سیروسیاحت پر نکل سکے، یا اپنے لیئے ایک گاڑی یا ایک گھر خرید سکے جن کی وہ خواہش اور تمنا کرتا ہے۔ اور ان وسائل کے سہارے اپنی جوانی سے بھرپور استفادہ، اور ہر دن عید اور ہر رات شب برات جیسے سماں کے ساتھ گزار سکے۔

اس کے بعد انسان دوسرے مرحلے میں داخل ہوتا ہے۔ جب وہ ایک پختہ مرد بن چکا ہوتا ہے۔ اس مرحلے میں وہ کام و کاج یا تجارت وغیرہ میں گِھر  کر رہ جاتا ہے تاکہ ایک اچھے مستقبل، اپنے اور اپنے کنبے کیلئے محفوظ وسائل جمع کر سکے ۔ انسان کے اس مرحلے میں ابھی بھی طاقت و ہمت  اور مسرتوں کیلئے امنگیں قائم و دائم ہوتی ہیں مگر اُس کے پاس اب ان سب کاموں کیلئے وقت نہیں ہوتا،  ایسا وقت  جس کو وہ اپنی ذات یا اپنے کنبے ساتھ لذت و فرحت سے گزار سکے۔  کیونکہ وہ تو اب اپنے کاموں یا اپنی تجارت اور تجارت سے جڑے سفروں میں پھنس کر رہ چکا ہوتا ہے۔ اس مرحلے میں انسان کئی ایک قربانیاں دیتا ہے جنہیں وہ اپنے اچھے مستقبل کے نام کر رہا ہوتا ہے۔

اس کے بعد انسان اپنی زندگی کے تیسرے مرحلے میں داخل ہوتا ہے تب پیراں سالی اس پر غالب آ چکی ہوتی ہے۔ اب اس کے پاس مال و دولت کے ساتھ وقت کی بھی کوئی کمی نہیں ہوتی۔ وہ مال و دولت جو اُس نے اپنی راحت و آسائش اور ایک اچھے اور محفوظ مستقبل اور اُن خوابوں کی تکمیل کیلئے جمع کیا ہوتا ہے جو وہ اپنی جوانی میں دیکھا کرتا تھا۔ مگر۔۔۔۔

اب اُسے پتہ چلتا ہے کہ اب تو  اُسکی ہمت اور نشاط  گہنا چکی ہے جو اُسکی جوانی میں اُسکے پاس ہوا کرتی تھی۔

اس مرحلے میں اُس کے اندر سفر و سیاحت کا شوق دم توڑ چکا ہوتا ہے۔ ایک نئی چمچماتی ہوئی کار لینے کی خواہش، ایک نئے خوبصورت اور پر تعیش گھر کا تصور نا پید یا بے مزا بن چکا ہوتا ہے۔

اس مرحلے میں انسان اپنی اولاد کو ڈھونڈنا چاہتا ہے جن کے ساتھ وہ اپنی بیٹھکیں جما سکے، جن کے ساتھ کسی سفر پر نکل سکے، جو اُس کے ساتھ میل جول اور معاشرت رکھیں، اُسے ملنے کیلئے آئیں، اُس کے ساتھ اپنا وقت بتائیں۔  مگر اُسے پتہ چلتا ہے کہ وہ تو کب سے جوان ہو کر اپنی اپنی راہوں پر بھی چل نکلے۔ ایک بوڑھے کے ساتھ بیٹھ کر بے لذت شامیں گزارنے یا غول و غپے کے بغیر محفلیں جمانے کیلئے اُن کو کوئی ضرورت نہیں رہی ہوتی۔ کیونکہ اب اُن کی اپنی الگ دُنیا ہوتی ہے جس میں لذت و نشاط، ہمت و طاقت اور عیش و فرحت کی کہانیاں ہوتی ہیں۔

 بات یہاں پر ہی ختم نہیں ہوتی۔ انسان اپنی زندگی کے اس مرحلے میں پہنچ کر تو  یہ بھی دیکھتا ہے کہ وہ تو اپنے دوست بھی کھو چکا ہے۔ وہ دوست جن کو اُس نے اپنی مشغولیت اور پیسہ جمع کی دُھن کے زمانے میں قابل توجہ نہیں جانا تھا یا پھر اُس کے پاس ان دوستوں کیلئے اُس زمانے میں کوئی وقت نہیں ہوا کرتا تھا۔

اب اسے احساس ہوتا ہے کہ اُسکا جمع کیا ہوا یہ پیسہ نا اُس کے وہ دن واپس لوٹا سکتا ہے جب اُسکی اولاد خواہش کرتی تھی کہ اُنکا باپ اپنا کچھ وقت اُنکے ساتھ بتائے۔ جب وہ یہ خواہش کرتے تھے کہ اُنکا باپ اُنہیں کسی سیروتفریح پر لے جائے، زیادہ دور نا سہی کسی ساتھ لگتے شہر ہی لے جا کر اُنہیں زندگی کی اس بے لذتی سے نکالے۔

اُسے اب احساس ہوتا ہے کہ  اُس کا یہ مال تو اب اُسکی صحت بھی واپس نہیں لوٹا سکتا جب کہ فشار خون اور  ذیابیطس کو ڈاکٹر بھی اس عمر میں کوئی اچھوتا مرض شمار نہیں کرتے، بے طاقتی، تھکن اور ہڈیاں دکھنا تو بالکل ہی طبیعی امراض قرار پا چکی ہوتی ہیں۔

اس طرح میں نے اپنی زندگی سے یہ تجربہ نکالا ہے جو میں تمہیں نصیحتا کہنا چاہتا ہوں کہ؛

اگر تم اپنے چند ہزار روپوں میں بھی چاہو تو اپنے بچوں اور بیوی کے ساتھ سکھ اور چین کی پر لطف اور پر مسرت زندگی گزارنے کا سوچ سکتے ہو بجائے اس کے کہ جب تمہارے پاس لاکھوں اور کروڑوں روپے تو جمع ہو چکے ہونگے مگر اُس وقت تم میری طرح حسرت و یاس کی تصویر ایک بڈھے بن چکے ہوگے۔

Thanks to hajisahb dot com

Friday, July 8, 2011

ایک مضمون

ایک پرائمری اسکول ٹیچر نے کلاس کے بچوں کو کلاس ورک دیا کہ وہ ایک مضمون لکھیں کہ وہ (بچے) کیا چاہتے ہیں کہ ان کا خدا ان کے لیے کرے۔

سب بچوں نے مضمون لکھا وہ تمام بچوں کے مضامین اپنے گھر پر چیک کرنے لگی اس دوران ایک مضمون نے اس کو آبدیدہ کرد
یا اور بے اختیاری میں اس کے آنسو نکل آئے

اس کا شوہر اس کے قریب ہی بیٹھا تھا اس کے آنسو دیکھ کر پوچھنے لگا کہ کیا ہوا؟
...
ٹیچر بولی یہ مضمون پڑھیے یہ ایک بچے نے مضمون لکھا ہے

شوہر نے مضمون لیکر پڑھنا شروع کیا اس میں لکھا تھا “اے خدا آج میں آپ سے بہت خاص مانگتا ہوں اور وہ یہ کہ مجھے ٹیلی ویژن بنادے میں ٹی وی کی جگہ لینا چاہتا ہوں، ایسے ہی جینا چاہتا ہوں کہ جیسے میرے گھر میں موجود ٹی وی جی رہا ہے میں ٹی وی کی جگہ لیکر بہت خاص بن جاؤں گا میرے ماں باپ، میرے بہن بھائی سب میرے ہی گرد بیٹھے رہیں گے۔ جب میں ٹی وی کی طرح بول رہا ہونگا تو سب میری باتیں بڑی توجہ سے سن رہے ہونگے۔ میں تمام گھر والوں کی توجہ کا مرکز بنا رہوں گا اور بغیر رکے سب مجھے ہی دیکھتے سنتے رہیں گے کوئی مجھ سے سوال جواب نہیں کرے گا اور نہ ہی کوئی مجھے ڈانٹ ڈپٹ، مار پیٹ کرے گا۔ میں ایسی ہی خاص احتیاط کے ساتھ استعمال کیا جاؤں گا جیسے ٹی وی کو استعمال کرتے ہوئے احتیاط کی جاتی ہے جیسے جب ٹی وی خراب ہوجائے اس کا جتنا خیال کیا جاتا ہے اتنا ہی میرا خیال رکھا جائے گا میری زرا سی خرابی سب کو پریشان کردے گی۔

میں اپنے ابو کی توجہ کا بھی ایسے ہی مرکز بن جاؤں گا جیسے میرے ابو ٹی وی کو دیتے ہیں کہ آفس سے آتے ہی ٹی وی کی طرف متوجہ رہتے ہیں چاہے ابو کتنے ہی تھکے ہوئے ہوں اسی طرح میں چاہتا ہوں کہ میری امی بھی میری طرف ایسے ہی متوجہ رہیں جیسے وہ ٹی وی کی طرف متوجہ رہتی ہیں چاہے وہ کتنی ہی پریشان اور غصے میں ہوں۔ چنانچہ بجائے مجھے نظر انداز کرنے کے وہ میری طرف متوجہ رہیں گی۔

اور میرے بھائی بہن بھی جو مجھ سے لڑتے اور جھگڑتے رہتے ہیں میرے ٹی وی بن جانے کے بعد میرے اردگرد پھریں گے میرے لیے امی ابو کی منتیں کریں گے اس طرح سب کے سب میری طرف متوجہ رہیں گے اور آخر میں سب سے بڑھ کر یہ کہ سب میری وجہ سے پریشان رہتے ہیں اور غصہ کرتے ہیں تو میرے ٹی وی بن جانے کے بعد میں ان سب کو ایسے ہی خوش و خرم رکھ سکوں گا جس طرح ٹی وی رکھتا ہے۔

اے خدا میں نے تجھ سے زیادہ نہیں مانگا بس یہ مانگا ہے کہ مجھے ٹی وی بنادے مجھے اس کی جگہ دے دے۔

ٹیچر کے شوہر نے افسوسناک انداز سے بیگم کو دیکھتے ہوئے کہا “ اے خدایا کتنا مایوس بچہ ہے۔ بے چارے کے ساتھ کتنا برا ہوتا ہے اس کے گھر میں اس کے والدین اور بہن بھائیوں کی طرف سے۔

ٹیچر نے نظریں اٹھا کر اپنے شوہر کی طرف دیکھا اور کہا کہ یہ مضمون “ہمارے اپنے بچے“ کا لکھا ہوا ہے . . .

With Thanks to Google / Facebook et al.

Sunday, May 29, 2011

جواب شکوہ



دل سے جو بات نکلتي ہے اثر رکھتي ہے
پر نہيں' طاقت پرواز مگر رکھتي ہے
قدسي الاصل ہے' رفعت پہ نظر رکھتي ہے
خاک سے اٹھتي ہے ، گردوں پہ گزر رکھتي ہے
عشق تھا فتنہ گرو سرکش و چالاک مرا
آسماں چير گيا نالہ بے باک مرا
پير گردوں نے کہا سن کے' کہيں ہے کوئي
بولے سيارے' سر عرش بريں ہے کوئي
چاند کہتا تھا' نہيں! اہل زميں ہے کوئي
کہکشاں کہتي تھي' پوشيدہ يہيں ہے کوئي
کچھ جو سمجھا مرے شکوے کو تو رضواں سمجھا
مجھے جنت سے نکالا ہوا انساں سمجھا
تھي فرشتوں کو بھي حيرت کہ يہ آواز ہے کيا
عرش والوں پہ بھي کھلتا نہيں يہ راز ہے کيا!
تا سر عرش بھي انساں کي تگ و تاز ہے کيا!
آگئي خاک کي چٹکي کو بھي پرواز ہے کيا!
غافل آداب سے سکان زميں کيسے ہيں
شوخ و گستاخ يہ پستي کے مکيں کيسے ہيں!
اس قدر شوخ کہ اللہ سے بھي برہم ہے
تھا جو مسجود ملائک' يہ وہي آدم ہے!
عالم کيف ہے' دانائے رموز کم ہے
ہاں مگر عجز کے اسرار سے نامحرم ہے
ناز ہے طاقت گفتار پہ انسانوں کو
بات کرنے کا سليقہ نہيں نادانوں کو
آئي آواز' غم انگيز ہے افسانہ ترا
اشک بے تاب سے لبريز ہے پيمانہ ترا
آسماں گير ہوا نعرئہ مستانہ ترا
کس قدر شوخ زباں ہے دل ديوانہ ترا
شکر شکوے کو کيا حسن ادا سے تو نے
ہم سخن کر ديا نبدوں کو خدا سے تو نے
ہم تو مائل بہ کرم ہيں' کوئي سائل ہي نہيں
راہ دکھلائيں کسے' رہر و منزل ہي نہيں
تربيت عام تو ہے' جوہر قابل ہي نہيں
جس سے تعمير ہو آدم کي' يہ وہ گل ہي نہيں
کوئي قابل ہو تو ہم شان کئي ديتے ہيں
ڈھونڈنے والوں کو دنيا بھي نئي ديتے ہيں
ہاتھ بے زور ہيں' الحاد سے دل خوگر ہيں
امتي باعث رسوائي پيغمبر ہيں
بت شکن اٹھ گئے' باقي جو رہے بت گر ہيں
تھا براہيم پدر اور پسر آزر ہيں
بادہ آشام نئے ، بادہ نيا' خم بھي نئے
حرم کعبہ نيا' بت بھي نئے' تم بھي نئے
وہ بھي دن تھے کہ يہي مايہ رعنائي تھا
نازش موسم گل لالہ صحرائي تھا
جو مسلمان تھا' اللہ کا سودائي تھا
کبھي محبوب تمھارا يہي ہرجائي تھا
کسي يکجائي سے اب عہد غلامي کر لو
ملت احمد مرسل کو مقامي کو لو!
کس قدر تم پہ گراں صبح کي بيداري ہے
ہم سے کب پيار ہے! ہاں نيند تمھيں پياري ہے
طبع آزاد پہ قيد رمضاں بھاري ہے
تمھي کہہ دو يہي آئين و فاداري ہے؟
قوم مذہب سے ہے' مذہب جو نہيں' تم بھي نہيں
جذب باہم جو نہيں' محفل انجم بھي نہيں
جن کو آتا نہيں دنيا ميں کوئي فن' تم ہو
نہيں جس قوم کو پروائے نشيمن، تم ہو
بجلياں جس ميں ہوں آسودہ' وہ خرمن تم ہو
بيچ کھاتے ہيں جو اسلاف کے مدفن، تم ہو
ہو نکو نام جو قبروں کي تجارت کرکے
کيا نہ بيچو گے جو مل جائيں صنم پتھر کے
صفحہ دہرئے سے باطل کو مٹايا کس نے؟
نوع انساں کو غلامي سے چھڑايا کس نے؟
ميرے کعبے کو جبينوں سے بسايا کس نے؟
ميرے قرآن کو سينوں سے لگايا کس نے؟
تھے تو آبا وہ تھارے ہي' مگر تم کيا ہو
ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظر فردا ہو!
کيا کہا ! بہر مسلماں ہے فقط وعدہ حور
شکوہ بے جا بھي کرے کوئي تو لازم ہے شعور
عدل ہے فاطر ہستي کا ازل سے دستور
مسلم آئيں ہوا کافر تو ملے حور و قصور
تم ميں حوروں کا کوئي چاہنے والا ہي نہيں
جلوئہ طور تو موجود ہے' موسي ہي نہيں
منفعت ايک ہے اس قوم کي' نقصان بھي ايک
ايک ہي سب کا نبي' دين بھي' ايمان بھي ايک
حرم پاک بھي' اللہ بھي' قرآن بھي ايک
کچھ بڑي بات تھي ہوتے جو مسلمان بھي ايک
فرقہ بندي ہے کہيں اور کہيں ذاتيں ہيں
کيا زمانے ميں پنپنے کي يہي باتيں ہيں
کون ہے تارک آئين رسول مختار؟
مصلحت وقت کي ہے کس کے عمل کا معيار؟
کس کي آنکھوں ميں سمايا ہے شعار اغيار؟
ہوگئي کس کي نگہ طرز سلف سے بيزار؟
قلب ميں سوز نہيں' روح ميں احساس نہيں
کچھ بھي پيغام محمد کا تمھيں پاس نہيں
جاکے ہوتے ہيں مساجد ميں صف آرا' تو غريب
زحمت روزہ جو کرتے ہيں گوارا ، تو غريب
نام ليتا ہے اگر کوئي ہمارا' تو غريب
پردہ رکھتا ہے اگر کوئي تمھارا' تو غريب
امرا نشہ دولت ميں ہيں غافل ہم سے
زندہ ہے ملت بيضا غربا کے دم سے
واعظ قوم کي وہ پختہ خيالي نہ رہي
برق طبعي نہ رہي، شعلہ مقالي نہ رہي
رہ گئي رسم اذاں روح بلالي نہ رہي
فلسفہ رہ گيا ، تلقين غزالي نہ رہي
مسجديں مرثيہ خواں ہيں کہ نمازي نہ رہے
يعني وہ صاحب اوصاف حجازي نہ رہے
شور ہے، ہو گئے دنيا سے مسلماں نابود
ہم يہ کہتے ہيں کہ تھے بھي کہيں مسلم موجود!
وضع ميں تم ہو نصاري تو تمدن ميں ہنود
يہ مسلماں ہيں! جنھيں ديکھ کے شرمائيں يہود
يوں تو سيد بھي ہو، مرزا بھي ہو، افغان بھي ہو
تم سبھي کچھ ہو ، بتائو تو مسلمان بھي ہو!
دم تقرير تھي مسلم کي صداقت بے باک
عدل اس کا تھا قوي، لوث مراعات سے پاک
شجر فطرت مسلم تھا حيا سے نم ناک
تھا شجاعت ميں وہ اک ہستي فوق الادراک
خود گدازي نم کيفيت صہبايش بود
خالي از خويش شدن صورت مينايش بود
ہر مسلماں رگ باطل کے ليے نشتر تھا
اس کے آئينہء ہستي ميں عمل جوہر تھا
جو بھروسا تھا اسے قوت بازو پر تھا
ہے تمھيں موت کا ڈر، اس کو خدا کا ڈر تھا
باپ کا علم نہ بيٹے کو اگر ازبر ہو
پھر پسر قابل ميراث پدر کيونکر ہو!
ہر کوئي مست مے ذوق تن آساني ہے
تم مسلماں ہو! يہ انداز مسلماني ہے!
حيدري فقر ہے نے دولت عثماني ہے
تم کو اسلاف سے کيا نسبت روحاني ہے؟
وہ زمانے ميں معزز تھے مسلماں ہو کر
اور تم خوار ہوئے تارک قرآں ہو کر
تم ہو آپس ميں غضب ناک، وہ آپس ميں رحيم
تم خطاکار و خطابيں، وہ خطا پوش و کريم
چاہتے سب ہيں کہ ہوں اوج ثريا پہ مقيم
پہلے ويسا کوئي پيدا تو کرے قلب سليم
تخت فغفور بھي ان کا تھا، سرير کے بھي
يونہي باتيں ہيں کہ تم ميں وہ حميت ہے بھي؟
خودکشي شيوہ تمھارا، وہ غيور و خود دار
تم اخوت سے گريزاں، وہ اخوت پہ نثار
تم ہو گفتار سراپا، وہ سراپا کردار
تم ترستے ہو کلي کو، وہ گلستاں بہ کنار
اب تلک ياد ہے قوموں کو حکايت ان کي
نقش ہے صفحہ ہستي پہ صداقت ان کي
مثل انجم افق قوم پہ روشن بھي ہوئے
بت ہندي کي محبت ميں برہمن بھي ہوئے
شوق پرواز ميں مہجور نشيمن بھي ہوئے
بے عمل تھے ہي جواں ، دين سے بدظن بھي ہوئے
ان کو تہذيب نے ہر بند سے آزاد کيا
لا کے کعبے سے صنم خانے ميں آباد کيا
قيس زحمت کش تنہائي صحرا نہ رہے
شہر کي کھائے ہوا ، باديہ پيما نہ رہے
وہ تو ديوانہ ہے، بستي ميں رہے يا نہ رہے
يہ ضروري ہے حجاب رخ ليلا نہ رہے!
گلہ جور نہ ہو ، شکوئہ بيداد نہ ہو
عشق آزاد ہے ، کيوں حسن بھي آزاد نہ ہو!
عہد نو برق ہے ، آتش زن ہر خرمن ہے
ايمن اس سے کوئي صحرا نہ کوئي گلشن ہے
اس نئي آگ کا اقوام کہن ايندھن ہے
ملت ختم رسل شعلہ بہ پيراہن ہے
آج بھي ہو جو براہيم کا ايماں پيدا
آگ کر سکتي ہے انداز گلستاں پيدا
ديکھ کر رنگ چمن ہو نہ پريشاں مالي
کوکب غنچہ سے شاخيں ہيں چمکنے والي
خس و خاشاک سے ہوتا ہے گلستاں خالي
گل بر انداز ہے خون شہدا کي لالي
رنگ گردوں کا ذرا ديکھ تو عنابي ہے
يہ نکلتے ہوئے سورج کي افق تابي ہے
امتيں گلشن ہستي ميں ثمر چيدہ بھي ہيں
اور محروم ثمر بھي ہيں، خزاں ديدہ بھي ہيں
سينکڑوں نخل ہيں، کاہيدہ بھي، باليدہ بھي ہيں
سينکڑوں بطن چمن ميں ابھي پوشيدہ بھي ہيں
نخل اسلام نمونہ ہے برومندي کا
پھل ہے يہ سينکڑوں صديوں کي چمن بندي کا
پاک ہے گرد وطن سے سر داماں تيرا
تو وہ يوسف ہے کہ ہر مصر ہے کنعاں تيرا
قافلہ ہو نہ سکے گا کبھي ويراں تيرا
غير يک بانگ درا کچھ نہيں ساماں تيرا
نخل شمع استي و درشعلہ دود ريشہ تو
عاقبت سوز بود سايہ انديشہ تو
تو نہ مٹ جائے گا ايران کے مٹ جانے سے
نشہ مے کو تعلق نہيں پيمانے سے
ہے عياں يورش تاتار کے افسانے سے
پاسباں مل گئے کعبے کو صنم خانے سے
کشتي حق کا زمانے ميں سہارا تو ہے
عصر نو رات ہے، دھندلا سا ستارا تو ہے
ہے جو ہنگامہ بپا يورش بلغاري کا
غافلوں کے ليے پيغام ہے بيداري کا
تو سمجھتا ہے يہ ساماں ہے دل آزاري کا
امتحاں ہے ترے ايثار کا، خود داري کا
کيوں ہراساں ہے صہيل فرس اعدا سے
نور حق بجھ نہ سکے گا نفس اعدا سے
چشم اقوام سے مخفي ہے حقيقت تيري
ہے ابھي محفل ہستي کو ضرورت تيري
زندہ رکھتي ہے زمانے کو حرارت تيري
کوکب قسمت امکاں ہے خلافت تيري
وقت فرصت ہے کہاں، کام ابھي باقي ہے
نور توحيد کا اتمام ابھي باقي ہے
مثل بو قيد ہے غنچے ميں، پريشاں ہوجا
رخت بردوش ہوائے چمنستاں ہوجا
ہے تنک مايہ تو ذرے سے بياباں ہوجا
نغمہ موج سے ہنگامہء طوفاں ہوجا!
قوت عشق سے ہر پست کو بالا کر دے
دہر ميں اسم محمد سے اجالا کر دے
ہو نہ يہ پھول تو بلبل کا ترنم بھي نہ ہو
چمن دہر ميں کليوں کا تبسم بھي نہ ہو
يہ نہ ساقي ہو تو پھرمے بھي نہ ہو، خم بھي نہ ہو
بزم توحيد بھي دنيا ميں نہ ہو، تم بھي نہ ہو
خيمہ افلاک کا استادہ اسي نام سے ہے
نبض ہستي تپش آمادہ اسي نام سے ہے
دشت ميں، دامن کہسار ميں، ميدان ميں ہے
بحر ميں، موج کي آغوش ميں، طوفان ميں ہے
چين کے شہر، مراقش کے بيابان ميں ہے
اور پوشيدہ مسلمان کے ايمان ميں ہے
چشم اقوام يہ نظارہ ابد تک ديکھے
رفعت شان 'رفعنالک ذکرک' ديکھے
مردم چشم زميں يعني وہ کالي دنيا
وہ تمھارے شہدا پالنے والي دنيا
گرمي مہر کي پروردہ ہلالي دنيا
عشق والے جسے کہتے ہيں بلالي دنيا
تپش اندوز ہے اس نام سے پارے کي طرح
غوطہ زن نور ميں ہے آنکھ کے تارے کي طرح
عقل ہے تيري سپر، عشق ہے شمشير تري
مرے درويش! خلافت ہے جہاں گير تري
ماسوي اللہ کے ليے آگ ہے تکبير تري
تو مسلماں ہو تو تقدير ہے تدبير تري
کي محمد سے وفا تو نے تو ہم تيرے ہيں
يہ جہاں چيز ہے کيا، لوح و قلم تيرے ہيں


Wednesday, May 25, 2011

THE HUMAN BEING

In world in plenty is wisdom and sight,
None can be hidden as the world has light.

So thin are nature veils if one gets eye,
So vivid are angels smiling on sky.

This world gives a call to man for His sight,
Each hid, given taste, to come to limelight.

This is Adam’s son, from his tears of blood,
The God gave to rivers a taste for flood.

Who lives on this earth what does the sky know,
For whom a night watch? For whom the stars glow?

What lies beyond me? If I’m the whole aim!
What is the new pale of my uproars game.











Beware! the wisdom’s shallow show,
Beware! the vision’s heavy flow.


He would tolerate yet the alien glance,
Beware! thus from his un-Muslim sense.

 










جہاں ميں دانش و بينش کي ہے کس درجہ ارزاني
کوئي شے چھپ نہيں سکتي کہ يہ عالم ہے نوراني

کوئي ديکھے تو ہے باريک فطرت کا حجاب اتنا
نماياں ہيں فرشتوں کے تبسم ہائے پنہاني

يہ دنيا دعوت ديدار ہے فرزند آدم کو
کہ ہر مستور کو بخشا گيا ہے ذوق عرياني

يہي فرزند آدم ہے کہ جس کے اشک خونيں سے
کيا ہے حضرت يزداں نے درياؤں کو طوفاني

فلک کو کيا خبر يہ خاکداں کس کا نشيمن ہے
غرض انجم سے ہے کس کے شبستاں کي نگہباني

اگر مقصود کل ميں ہوں تو مجھ سے ماورا کيا ہے
مرے ہنگامہ ہائے نو بہ نو کي انتہا کيا ہے؟


Thursday, May 12, 2011

چاند اور تارے


ڈرتے ڈرتے دم سحر سے
تارے کہنے لگے قمر سے

نظارے رہے وہي فلک پر
ہم تھک بھي گئے چمک چمک کر

کام اپنا ہے صبح و شام چلنا
چلنا چلنا ، مدام چلنا

بے تاب ہے اس جہاں کي ہر شے
کہتے ہيں جسے سکوں، نہيں ہے

رہتے ہيں ستم کش سفر سب
تارے، انساں، شجر، حجر سب

ہوگا کبھي ختم يہ سفر کيا
منزل کبھي آئے گي نظر کيا

کہنے لگا چاند ، ہم نشينو
اے مزرع شب کے خوشہ چينو!

جنبش سے ہے زندگي جہاں کي
يہ رسم قديم ہے يہاں کي

ہے دوڑتا اشہب زمانہ
کھا کھا کے طلب کا تازيانہ

اس رہ ميں مقام بے محل ہے
پوشيدہ قرار ميں اجل ہے

چلنے والے نکل گئے ہيں
جو ٹھہرے ذرا، کچل گئے ہيں

انجام ہے اس خرام کا حسن
آغاز ہے عشق، انتہا حسن

Thursday, April 28, 2011

اونٹ رے اونٹ


اٹکی ہوئی سوئی

ایک طالبعلم مضمون نویسی جیسے عام مضموں میں فیل ہوا تو سکول کے مہتمم نے اُستاد کو اپنے دفتر میں بلا کر اس طالبعلم کے اس قدر عام اور آسان مضمون میں فیل ہونے کا سبب دریافت کیا۔
اُستاد نے بتایا کہ جناب یہ لڑکا مضمون نویسی میں اصل موضوع سے توجہ ہٹا کر اپنے ذاتی افکار کی طرف لے کر چلا جاتا ہے، اِس لیئے مجبوراً سے فیل کرنا پڑا۔
مہتمم صاحب نے اُستاد سے کہا ٹھیک ہے کوئی مثال تو دو تاکہ مُجھے پتہ چلے کہ تمہاری بات صحیح ہے؟
اُستاد نے بتایا، میں نے اِسے موسم بہار پر مضمون لکھنے کو دیا تو اِس نے کُچھ اِس طرح لکھا: موسم بہار سال کا خوبصورت ترین موسم ہے۔ کھیت کھلیان سر سبز اور ہرے بھرے ہوجاتے ہیں۔ ان کھیت کھیلانوں کے ہرا بھرا ہونے سے اونٹوں کیلئے چارے کی فراہمی بہت ہی آسان ہوجاتی ہے۔ اونٹ خشکی کا جانور ہے اور بھوک و پیاس کو صبر کے ساتھ برداشت کر لیتا ہے۔ اسکے پیروں کی بناوٹ ریت پر چلنے کیلئے بہت اچھی ہوتی ہے، اسی لئے تو اسے صحراء کا سفینہ بھی کہتے ہیں۔ بدو اونٹوں کو نہایت پیار اور مُحبت سے پالتے ہیں۔ اونٹ نا صرف دودھ اور گوشت کے حصول کیلئے پالا جاتا ہے بلکہ اس سے ہر قسم کی بار برداری اور آمدورفت کیلئے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کیلئے سواری کا کام بھی لیا جاتا ہے۔ اونٹ ایک پالتو جانور ہے اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور اس طرح اس طالبعلم نے اصل مضمون اور اسکے عنوان کو بھلا اپنی ساری توانائی اونٹ کی غزل سرائی پر خرچ کی۔
مہتمم صاحب نے اُستاد سے کہا، نہیں میں ایسا نہیں سمجھتا، اصل میں تُم نے عنوان ہی ایسا دیا تھا جس میں موسم بہار کی سرسبزی اور شادابی کا تعلق زراعت اور حیوانات کے پالنے وغیرہ سے بنتا ہے۔ ہو سکتا ہے یہ طالبعلم اس مشابہت کی وجہ سے اصل موضوع کو بھول کر کسی اور سمت میں چلا گیا۔
اُستاد نے کہا، میں ایسا نہیں سمجھتا، ایک بار میں نے اِسے جاپان کی مصنوعات اور ٹیکنالوجی پر مضمون لکھنے کو دیا تو اِس نے کُچھ اس طرح لکھا کہ؛ جاپان ایک ترقی یافتہ مُلک ہے جو اپنی مصنوعات اور خاص طور پر اپنی کاروں کی مصنوعات اور برآمدات کیلئے پوری دُنیا میں مشہور ہے۔ کاریٰں پوری دُنیا میں انسانوں کے سفر کے وسائل کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں مگر بدو اپنی آمدورفت کے وسائل کیلئے اونٹ پر ہی انحصار کرتے ہیں۔ اونٹ خشکی کا جانور ہے اور بھوک و پیاس کو صبر کے ساتھ برداشت کر لیتا ہے۔ اسکے پیروں کی بناوٹ ریت پر چلنے کیلئے بہت اچھی ہوتی ہے، اسی لئے تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
مہتمم صاحب نے اُستاد سے پوچھا، کیا تمہارے پاس ان دو مثالوں کے علاوہ بھی کوئی اور مثال ہے؟
اُستاد نے جواب دیا، جی ہاں جناب، اِسے آپ کوئی سا بھی عنوان مضمون لکھنے کیلئے دیدیں، یہ ایک سطر اُس موضوع پر لکھ باقی کا مضمون اونٹ کی مدح سرائی پر لکھ کر پورا کرتا ہے۔ ایک بار میں نے اسے ایک ایسا عنوان دیا جس سے اسکا ذہن اونٹ کی طرف جا ہی نہ سکے مگر اس نے تو کمال ہی کر دکھایا۔ میں نے اسے دور حاضر کی بہترین ایجاد کمپیوٹر پر مضمون لکھنے کو دیا تو اِس نے کُچھ یوں لکھا کہ؛ کمپیوٹر دورِحاضر کی مفید ترین ایجاد ہے، شہروں میں تو اس کے بغیر زندگی کا تصور ہی محال ہوتا جا رہا ہے مگر بدوؤں کے پاس کمپیوٹر کہاں سے آئے۔ اُن کے پاس تو اونٹ ہوتے ہیں۔ اونٹ خشکی کا جانور ہے اور بھوک و پیاس کو صبر کے ساتھ برداشت کر لیتا ہے۔ اسکے پیروں کی بناوٹ ریت پر چلنے کیلئے بہت اچھی ہوتی ہے، اسی لئے تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔
مہتمم صاحب نے مدرس سے کہا، تم اس طالبعلم کو فیل کرنے میں حق بجانب ہو۔ ٹھیک ہے تم جا سکتے ہو۔
طالبعلم کو اپنے فیل ہونے پر بہت غصہ آیا، اُس نے وزیرِ تعلیم کو ایک خط لکھ ڈالا۔
جناب وزیرِ تعلیم صاحب، السلام ُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
میں آپ جناب کے علم میں اپنے اوپر ہونے والے ایک ظُلم کی روئیداد لانا چاہتا ہوں۔ میں اپنی جماعت کے ذہین طلباء میں شمار ہوتا ہوں مگر اس کے باوجود بھی مُجھے فیل کر دیا گیا ہے۔ جس پر میرا صبر اونٹ کے صبر جیسا ہے۔ کیونکہ اونٹ خشکی کا جانور ہے اور بھوک و پیاس کو صبر کے ساتھ برداشت کر لیتا ہے۔ اسکے پیروں کی بناوٹ ریت پر چلنے کیلئے بہت اچھی ہوتی ہے، اسی لئے تو اسے صحراء کا سفینہ بھی کہتے ہیں۔ بدو اونٹوں کو نہایت پیار اور مُحبت سے پالتے ہیں۔ اونٹ نا صرف دودھ اور گوشت کے حصول کیلئے پالا جاتا ہے بلکہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میں آپ جناب کے علم میں مزید یہ بات بھی لانا چاہتا ہوں کہ اونٹ کی کوہان میں وافر مقدار میں پائی جانے والی چربی اونٹ کیلئے کئی دنوں کیلئے طاقت اور تونائی کی فراہمی کا ذریعہ ہوتی ہے۔ اونٹ کی آنکھوں کی مخصوص بناوٹ اسے صحرائی ریت کے بگولوں اور اندھیوں میں حفاظت کا باعث بنتی ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔میری آپ جناب سے التجاء ہے کہ مُجھ پر ہونے والے اس ظلم کا سدِباب کریں بالکل اسی طرح جس طرح آجکل کے دور میں اونٹ کی کلیجی کے سندوئچ کھانے کا فیشن بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس عادت کے سدِباب کی اشد ضرورت ہے۔
    محمد سلیم (شانتو/چائنا) thanks to 

Tuesday, March 15, 2011

اسلام کی قیمت - فقط بیس پنس

سالوں پہلے کی بات ہے جب ایک امام مسجد صاحب روزگار کیلئے برطانیہ کے شہر لندن پُہنچے تو روازانہ گھر سے مسجد جانے کیلئے بس پر سوار ہونا اُنکا معمول بن گیا۔ لندن پہنچنے کے ہفتوں بعد، لگے بندھے وقت اور ایک ہی روٹ پر بسوں میں سفر کرتے ہوئے کئی بار ایسا ہوا کہ بس بھی وہی ہوتی تھی اور بس کا ڈرائیور بھی وہی ہوتا تھا۔ ایک مرتبہ یہ امام صاحب بس پر سوار ہوئے، ڈرائیور کو کرایہ دیا اور باقی کے پیسے لیکر ایک نشست پر جا کر بیٹھ گئے۔ ڈرائیور کے دیئے ہوئے باقی کے پیسے جیب میں ڈالنے سے قبل دیکھے تو پتہ چلا کہ بیس پنس زیادہ آگئے ہیں۔ امام صاحب سوچ میں پڑ گئے، پھر اپنے آپ سے کہا کہ یہ بیس پنس وہ اترتے ہوئے ڈرائیور کو واپس کر دیں گے کیونکہ یہ اُن کا حق نہیں بنتے۔ پھر ایک سوچ یہ بھی آئی کہ بھول جاؤ ان تھوڑے سے پیسوں کو، اتنے تھوڑے سے پیسوں کی کون پرواہ کرتا ہے!!! ٹرانسپورٹ کمپنی ان بسوں کی کمائی سے لاکھوں پاؤنڈ کماتی بھی تو ہے، ان تھوڑے سے پیسوں سے اُن کی کمائی میں کیا فرق پڑ جائے گا؟ اور میں ان پیسوں کو اللہ کی طرف سے انعام سمجھ کر جیب میں ڈالتا ہوں اور چپ ہی رہتا ہوں۔ بس امام صاحب کے مطلوبہ سٹاپ پر رُکی تو امام صاحب نے اُترنے سے پہلے ڈرائیور کو بیس پنس واپس کرتے ہوئے کہا؛ یہ لیجیئے بیس پنس، لگتا ہے آپ نے غلطی سے مُجھے زیادہ دے دیئے ہیں۔ ڈرائیور نے بیس پنس واپس لیتے ہوئے مُسکرا کر امام صاحب سے پوچھا؛کیا آپ اس علاقے کی مسجد کے نئے امام ہیں؟ میں بہت عرصہ سے آپ کی مسجد میں آ کر اسلام کے بارے میں معلومات لینا چاہ رہا تھا۔ یہ بیس پنس میں نے جان بوجھ کر تمہیں زیادہ دیئے تھے تاکہ تمہارا اس معمولی رقم کے بارے میں رویہ پرکھ سکوں۔ اور امام صاحب جیسے ہی بس سے نیچے اُترا، اُنہیں ایسے لگا جیسے اُنکی ٹانگوں سے جان نکل گئی ہے، گرنے سے بچنے کیلئے ایک کھمبے کا سہارا لیا، آسمان کی طرف منہ اُٹھا کر روتے ہوئے دُعا کی، یا اللہ مُجھے معاف کر دینا، میں ابھی اسلام کو بیس پنس میں بیچنے لگا تھا۔۔۔
اور اسکے بعد۔۔ ہو سکتا ہے کہ ہم کبھی بھی اپنے افعال پر لوگوں کے رد فعل کی پرواہ نہ کرتے ہوں۔ مگر یاد رکھیئے کہ بعض اوقات لوگ صرف قرآن پڑھ کر اسلام کے بارے میں جانتے ہیں۔ یا غیر مسلم ہم مسلمانوں کو دیکھ کر اسلام کا تصور باندھتے ہوں۔ اس طرح تو ہم سب کو دوسروں کیلئے ایک اچھی مثال ہونا چاہیئے۔۔ اور ہمیشہ اپنے معاملات میں سچے اور کھرے بھی۔۔ صرف اتنا ہی ذہن میں رکھ کر، کہیں کوئی ہمارے رویوں کے تعاقب میں تو نہیں؟ اور ہمارے شخصی تصرف کو سب مسلمانوں کی مثال نہ سمجھ بیٹھے۔ یا پھر اسلام کی تصویر ہمارے تصرفات اور رویئے کے مُطابق ذہن میں نہ بٹھا لے!!

Muhammad Saleem from Shantou

Sunday, January 2, 2011

نہ ھونا عین ھونا ہے - یوں ہوتا، تو کیا ہوتا


نہ ھونا عین ھونا ہے

بعض واقعات انسانی زندگی پر گہرے نقوش چھوڑتے ہیں
ہم انھیں چاہتے ہوے بھی نہیں بھلا سکتے


ان کا مقصد صرف بندے کو تجربات اور مشاہدات سے گزارنا ہی نہیں بلکہ تربیت بھی مقصود ہوتا ہے
ہم یہ سوچ سوچ کر پریشان ہو جاتے ہیں لیکن کسی نتیجے پر نہیں پوہنچ پاتے اور ساری زندگی ان واقعات کے اثر میں گزار دیتے ہیں

ہم آج بھی اپنے ماضی پر نگاہ ڈالیں تو بہت سارے تجربات، مشاہدات، اور واقعات بظاھر بےمقصد محسوس ہوتے ہیں، مگر ان میں ایک تسلسل ہے جس کا ادراک آھستہ آھستہ انسان کو سیدھے راستے کی طرف لےجانےکی صورت میں ہوتا ہے


گرچہ تو زنداني اسباب ہے
قلب کو ليکن ذرا آزاد رکھ

عقل کو تنقيد سے فرصت نہيں
عشق پر اعمال کي بنياد رکھ

اے مسلماں! ہر گھڑي پيش نظر
آيہ 'لا يخلف الميعاد' رکھ

يہ 'لسان العصر' کا پيغام ہے
''ان وعد اللہ حق'' ياد رکھ''


Though you are bound by cause and effect
Keep your heart a little independent

یوں ہوتا، تو کیا ہوتا

آج ماما کہ رہیں تھیں تم اس نہیں کھیل سکو گی
لیکن وہ تو میری بیسٹ کزن اور فرینڈ ہے
اللہ میاں مجھے تو ڈر لگ رہا ہے
ماما میں نے اس سے کھیلنا تھا
ماما میں نے اس سے کھیلنا تھا

...

صبح سے ماما اٹھی ہوئی ہیں ، بابا بھی نہیں سوے
پتہ نہیں کیوں مجھے بھی نیند نہیں آ رہی
ماما کی گود میں بھی نہیں سو سکی
نجانے کیوں میں خوف زدہ کیوں ہوں
آپا اور بھیا بھی نہیں کھیل رہے

...

وہ جب بھی ہمارے گھر آتی تھی ہم گھنٹوں اس سے کھلتے تھے
حلانکہ وہ اکثر لیٹی رہتی یا سوئی رہتی تھی
وہ بہت چھوٹی تھی مجھ سے بھی چوٹی تھی
میری بیسٹ فرینڈ صرف ١٠ ماہ کی تھی

...

ہم ان کے جانے کے بعد بھی اس سے کھیلتے رہتے تھے
وہ تو میری آپا کی بھی فرینڈ تھی اور بھیا کی بھی
ہم ٹویز سے کھیلیں یا بکس پڑھیں ، ہم اسکو بھی ساتھ کھلاتے تھے

...

میں اس سے نہی کھیل سکتی
لیکن میں اس سے کیوں نہیں کھیل سکتی
اللہ، مجھے تو ڈر لگ رہا ہے
ماما میں نے اس سے کھیلنا تھا
ماما میں نے اس سے کھیلنا تھا

...

ہم کراچی جا رہے ہیں
ماما ٹرین ہمارے گھر کیسے آے گی ؟
بھیا کہ رہے ہیں ہم جہاز پر جایئں گے
ماما جہاز ہمارے گھر کیسے آے گا؟
ہم گاڑی میں نہیں جائیں گے؟
میں بہت خوش ہوں ، ہم جہاز میں کراچی جا رہے ہیں
کیا میں وہاں اس سے کھیل سکون گی ؟

...

نہ تھا کچھ تو خدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا
ڈُبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا

ہُوا جب غم سے یوں بے حِس، تو غم کیا سر کے کٹنے کا
نہ ہوتا گر جدا تن سے، تو زانو پر دھرا ہوتا

ہوئی مدت کہ غالب مرگیا، پر یاد آتا ہے
وہ ہر اک بات پر کہنا کہ یوں ہوتا، تو کیا ہوتا


یوں ہوتا، تو کیا ہوتا - ٢

نہیں بیٹا ! جب اللہ کسی کو اپنے پاس بلاتا ہے تو وہ واپس نہیں آتا
ہم اس سے کھیل نہیں سکتے ، مل نہیں سکتے ، باتیں نہیں کرسکتے
وہ ہمیشہ اللہ کے پاس ہی رہتا ہے ، وہ واپس نہیں آسکتا
ہم سب نے وہاں اللہ کے پاس چلے جانا ہے

...

اگر

اگر سردی نہ ہوتی

اگر ٹھنڈ نہ لگتی

اگر بخار نہ ہوتا

اگر الٹی نہ آتی

اگر وہ بچی کو نہ اٹھاتی

اگر پاوں الٹی پر نہ آتا

اگر وہ نہ پھسلتی

اگر وہ نہ گرتی

اگر وہ آہستہ گرتی

اگر سر نیچے نہ لگتا

اگر سر پر چوٹ نہ لگتی

اگر ہسپتال قریب ہوتا

اگر وہاں سی-ٹی سکین ہوتا

اگر سی-ٹی سکین ٹھیک آتا

اگر ہیر لائن نہ آتا

اگر بلڈ کلوٹ نہ بنتا

اگر وہ وقت نہ آتا

اگر وہ بول سکتی

اگر وہ کہ سکتی

اگر وہ بتا سکتی کہ وہ کتنی تکلیف میں تھی

اگر ... اگر

اگر وہ کچھ دن اور رہ جاتی



کسی کو کوئی ملال نہ رہتا
کسی کو کوئی پشیمانی نہ رہتی
کسی کو کوئی گلہ شکوہ نہ رہتا
اور تم بھی اس سے کھیل سکتی


...

اور یہ کہ وہی ہنساتا ہے اوررلاتا ہے

اور یہ کہ وہی مارتا ہے اور زندہ کرتا ہے

اور یہ کہ اسی نے جوڑا نر اور مادہ کا پیدا کیا ہے

ایک بوند سے جب کہ وہ ٹپکائی جائے

اور یہ کہ دوسری بارزندہ کر کے اٹھانا اسی کے ذمہ ہے

...