ہر انسان اپنی زندگی میں تین مراحل سے گزرتا ہے اور تین چیزوں کے حصول کیلئے تگ و دو میں لگا رہتا ہے۔
جوانی میں اُس کے پاس کوئی کام نا ہونے یا کام کی زیادتی نہ ہونے کی وجہ سے وقت اور فراغت کی کوئی کمی نہیں ہوتی اور جوانی کو بھر پور طریقے سے گزارنے کیلئے اُس کے پاس جوش، طاقت اور ہمت بھی وافر ہوتی ہے مگر اُس کے پیسہ اور وسائل نہیں ہوتے جس سے وہ سیروسیاحت پر نکل سکے، یا اپنے لیئے ایک گاڑی یا ایک گھر خرید سکے جن کی وہ خواہش اور تمنا کرتا ہے۔ اور ان وسائل کے سہارے اپنی جوانی سے بھرپور استفادہ، اور ہر دن عید اور ہر رات شب برات جیسے سماں کے ساتھ گزار سکے۔
اس کے بعد انسان دوسرے مرحلے میں داخل ہوتا ہے۔ جب وہ ایک پختہ مرد بن چکا ہوتا ہے۔ اس مرحلے میں وہ کام و کاج یا تجارت وغیرہ میں گِھر کر رہ جاتا ہے تاکہ ایک اچھے مستقبل، اپنے اور اپنے کنبے کیلئے محفوظ وسائل جمع کر سکے ۔ انسان کے اس مرحلے میں ابھی بھی طاقت و ہمت اور مسرتوں کیلئے امنگیں قائم و دائم ہوتی ہیں مگر اُس کے پاس اب ان سب کاموں کیلئے وقت نہیں ہوتا، ایسا وقت جس کو وہ اپنی ذات یا اپنے کنبے ساتھ لذت و فرحت سے گزار سکے۔ کیونکہ وہ تو اب اپنے کاموں یا اپنی تجارت اور تجارت سے جڑے سفروں میں پھنس کر رہ چکا ہوتا ہے۔ اس مرحلے میں انسان کئی ایک قربانیاں دیتا ہے جنہیں وہ اپنے اچھے مستقبل کے نام کر رہا ہوتا ہے۔
اس کے بعد انسان اپنی زندگی کے تیسرے مرحلے میں داخل ہوتا ہے تب پیراں سالی اس پر غالب آ چکی ہوتی ہے۔ اب اس کے پاس مال و دولت کے ساتھ وقت کی بھی کوئی کمی نہیں ہوتی۔ وہ مال و دولت جو اُس نے اپنی راحت و آسائش اور ایک اچھے اور محفوظ مستقبل اور اُن خوابوں کی تکمیل کیلئے جمع کیا ہوتا ہے جو وہ اپنی جوانی میں دیکھا کرتا تھا۔ مگر۔۔۔۔
اب اُسے پتہ چلتا ہے کہ اب تو اُسکی ہمت اور نشاط گہنا چکی ہے جو اُسکی جوانی میں اُسکے پاس ہوا کرتی تھی۔
اس مرحلے میں اُس کے اندر سفر و سیاحت کا شوق دم توڑ چکا ہوتا ہے۔ ایک نئی چمچماتی ہوئی کار لینے کی خواہش، ایک نئے خوبصورت اور پر تعیش گھر کا تصور نا پید یا بے مزا بن چکا ہوتا ہے۔
اس مرحلے میں انسان اپنی اولاد کو ڈھونڈنا چاہتا ہے جن کے ساتھ وہ اپنی بیٹھکیں جما سکے، جن کے ساتھ کسی سفر پر نکل سکے، جو اُس کے ساتھ میل جول اور معاشرت رکھیں، اُسے ملنے کیلئے آئیں، اُس کے ساتھ اپنا وقت بتائیں۔ مگر اُسے پتہ چلتا ہے کہ وہ تو کب سے جوان ہو کر اپنی اپنی راہوں پر بھی چل نکلے۔ ایک بوڑھے کے ساتھ بیٹھ کر بے لذت شامیں گزارنے یا غول و غپے کے بغیر محفلیں جمانے کیلئے اُن کو کوئی ضرورت نہیں رہی ہوتی۔ کیونکہ اب اُن کی اپنی الگ دُنیا ہوتی ہے جس میں لذت و نشاط، ہمت و طاقت اور عیش و فرحت کی کہانیاں ہوتی ہیں۔
بات یہاں پر ہی ختم نہیں ہوتی۔ انسان اپنی زندگی کے اس مرحلے میں پہنچ کر تو یہ بھی دیکھتا ہے کہ وہ تو اپنے دوست بھی کھو چکا ہے۔ وہ دوست جن کو اُس نے اپنی مشغولیت اور پیسہ جمع کی دُھن کے زمانے میں قابل توجہ نہیں جانا تھا یا پھر اُس کے پاس ان دوستوں کیلئے اُس زمانے میں کوئی وقت نہیں ہوا کرتا تھا۔
اب اسے احساس ہوتا ہے کہ اُسکا جمع کیا ہوا یہ پیسہ نا اُس کے وہ دن واپس لوٹا سکتا ہے جب اُسکی اولاد خواہش کرتی تھی کہ اُنکا باپ اپنا کچھ وقت اُنکے ساتھ بتائے۔ جب وہ یہ خواہش کرتے تھے کہ اُنکا باپ اُنہیں کسی سیروتفریح پر لے جائے، زیادہ دور نا سہی کسی ساتھ لگتے شہر ہی لے جا کر اُنہیں زندگی کی اس بے لذتی سے نکالے۔
اُسے اب احساس ہوتا ہے کہ اُس کا یہ مال تو اب اُسکی صحت بھی واپس نہیں لوٹا سکتا جب کہ فشار خون اور ذیابیطس کو ڈاکٹر بھی اس عمر میں کوئی اچھوتا مرض شمار نہیں کرتے، بے طاقتی، تھکن اور ہڈیاں دکھنا تو بالکل ہی طبیعی امراض قرار پا چکی ہوتی ہیں۔
اس طرح میں نے اپنی زندگی سے یہ تجربہ نکالا ہے جو میں تمہیں نصیحتا کہنا چاہتا ہوں کہ؛
اگر تم اپنے چند ہزار روپوں میں بھی چاہو تو اپنے بچوں اور بیوی کے ساتھ سکھ اور چین کی پر لطف اور پر مسرت زندگی گزارنے کا سوچ سکتے ہو بجائے اس کے کہ جب تمہارے پاس لاکھوں اور کروڑوں روپے تو جمع ہو چکے ہونگے مگر اُس وقت تم میری طرح حسرت و یاس کی تصویر ایک بڈھے بن چکے ہوگے۔

Thanks to hajisahb dot com
No comments:
Post a Comment