بزرگوں
کو دینے کیلئے ہر چیز ہم خرید کر تو دے دیتے ہیں مگر ایک چیز جسکی شدید
کمی ہے اور وہ وقت ہے جو ہم لوگ اپنے والدین اور بزرگوں نہیں دے پاتے ،
کبھی انکی آنکھوں میں چھپی ہوئی یاسیت اور تکان کو پڑھنے کی کوشش نہیں کرتے
۔ عید کا دن جہاں پیار محبت اور خوشیاں بانٹنے کا دن ہے وہاں نفرتوں ،
ملامتوں اور ناراضگی کے مٹانے کا بھی دن ہے. اب تو ہر وہ دن عید کا دن ہے جب اولاد ماں باپ اور بزرگوں کے ساتھ گزاریں. ماں باپ کے لیے اس سے زیادہ خوشی کا دن کیا ہو سکتا ہے ساری زندگی بچوں کے لیے قربان کرنے بعد آخری عمر میں انکا ساتھ مل جائے، چاہے ایک روز کے لیے ہی. آئیے اپنے اقربا اور احباب کی
کھوئی ہوئی مسکان انکو لوٹا دیں جو کبھی کی رشتوں کی کڑواہٹ کے بھینٹ چڑھ چکی ہے.
No comments:
Post a Comment