انسان اپنی چالیں چلتے ہیں اور اللہ اپنی چال چلتا ہے اور بے شک غالب تو اللہ ہی کی چال ہے۔چند آیات ملاحظہ ہوں:
سورة آل عمران ( 3 )
وَمَكَرُواْ وَمَكَرَ اللهُ وَاللهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ {54}
اور انھوں نے چالیں چلیں۔ جواب میں اللہ نے بھی اپنی چال چلی اور ایسی تدبیروں میں اللہ سب سے بڑھ کر ہے۔
سورة فاطر ( 35 )
۔۔۔ وَمَكْرَ السَّيِّئِ وَلَا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّئُ إِلَّا بِأَهْلِهِ ۔۔۔ {43}
اور بری برُی چالیں چلنے لگے ، حالانکہ بُری چالیں اپنے چلنے والوں ہی کو لے بیٹھتی ہیں۔
سورة الأنعام ( 6 )
وَكَذَلِكَ جَعَلْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ أَكَابِرَ مُجَرِمِيهَا لِيَمْكُرُواْ فِيهَا وَمَا يَمْكُرُونَ إِلاَّ بِأَنفُسِهِمْ وَمَا يَشْعُرُونَ {123}
اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں اس کے بڑے بڑے مجرموں کو لگا دیا ہے کہ وہاں اپنے مکرو فریب کا جال پھیلائیں۔ دراصل وہ اپنے فریب کے جال میں آپ پھنستے ہیں، مگر انھیں اس کا شعور نہیں ہے۔
فرعون بنی اسرائیل کے بچوں کو قتل کرواتا تھا تاکہ موسی علیہ السلام سے بچ سکے لیکن اللہ نے موسی علیہ السلام کو اس کے گھر میں پرورش کروایا اور آخر وہی ہو کر رہا جو اللہ کی سکیم میں طے تھا اور فرعون اسے ہونے سے ٹال نہ سکا اور کچھ نہ کر سکا۔ وہ جس سے ٹکرانے کی اُس دور میں کسی میں ہمت نہ تھی اپنی ساری فوجوں کو لے کر نکلا کہ موسی علیہ السلام اور ان کی قوم کو تہس نہس کر دے۔ مگر کیا ہوا؟ کیا اُس کا ساتھ دینے والے مفاد پرستوں نے وہ انجام سوچا تھا جو سامنے آیا؟جنہوں نے فرعون کا ساتھ دیا وہ دنیا میں بھی غرق ہوئے اور آخرت میں بھی اپنا سب کچھ برباد کر لیا اور اب وہ فاسق لوگ قرآن کے مطابق صبح شام آگ کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں۔
یوسف علیہ السلام کو ان کے بھائیوں نے کنویں میں ڈال دیا، قافلے والوں نے کائنات کے حسن کو چند روپوں میں فروخت کر دیا، کیسے جھوٹے الزامات لگا کر آپ کو جیل بھیج دیا گیا لیکن کیا ہوا؟ اللہ نے ان کے خلاف کیے گئے تمام اقدامات کو ہی ان کی سربلندی اور رفعت کا ذریعہ بنا دیا اور آپ کے مخالفوں کے حصے میں ندامت اور شرمندگی کے سوا کچھ نہ آیا۔ اور جو رفعتیں اللہ نے آپ کے مقدر میں لکھی تھیں آپ کو مل کر رہیں۔
جناب ہمارے رسول صلی اللہ علیہ و صلم کو جب مکے سے ہجرت پر مجبور کر دیا گیا اور آپ کو قتل کرنے کے ناپاک منصوبے بنائے گئے۔ غار ثور میں پناہ لینے والے مہاجر صلی اللہ علیہ و صلم کو تصور میں لائیے۔ اس وقت کس نے سوچا ہو گا کہ آپ صلی اللہ علیہ و صلم تھوڑے ہی عرصے میں فاتح مکہ کی حیثیت میں مکہ میں داخل ہوں گے اور چند ہی سالوں میں آپ صلی اللہ علیہ و صلم کی دعوت صرف عرب میں نہیں بلکہ دنیا کے دور دراز علاقوں تک پہنچ جائے گی۔ روم اور ایران زیر نگیں ہو جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔؟
اب اپنے دورپرایک نگاہ ڈالیے۔کل ہی کی بات ہے سوویت یونین اففانستان میں کیا سپنے لے کر آیا تھا اور اُن دنوں اُس کے حامیوں نے کیا کیا راگ الاپے تھے۔ جب ٹوٹ بکھر کر واپس ہوا تو اس کی فوج کے ایک جرنیل کے الفاظ یاد رکھنے کے قابل ہیں۔ جب اس نے جاتے وقت یہ کہا تھا ۔
"مجھے سمجھ نہیں آتی ہم یہاں کیا لینے آئے تھے۔"
حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ اللہ کی سکیم کے مطابق وہ وہاں لائے گئے تھے۔
آج پھر تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے۔ اللہ کا منصوبہ چل رہا ہے۔ اب وہیں کوئی اور لایا گیا ہے۔ہمیں تو یہ نظر آتا ہےکہ وہ جن سے دنیا میں کوئی ٹکرانے کی ہمت نہیں کرتا اور جنہوں نے پتھر کے زمانے کا نام لے کر ایٹمی طاقت کے کمانڈو فوجی سربراہ کو گھٹنوں کے بل جھکا دیا۔ اللہ انہی کو ان کے گھروں سے اٹھا کر وہاں لے آیا جہاں کچھ ایسے لوگ رہتے تھے جن کے پاس کھونے کے لیے کچھ بھی نہ تھا اور جن کے ہاں کامیابی کے معیار بہت مختلف ہیں۔
سورة البقرة ( 2 )
۔۔۔كَم مِّن فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللهِ وَاللهُ مَعَ الصَّابِرِينَ {249}
بارہا ایسا ہوا ہے کہ ایک قلیل گروہ اللہ کے اذن سے ایک بڑے گروہ پر غالب آگيا ہے۔ اللہ صبر کرنے والوں کا ساتھی ہے۔
وہ جو پہنچ سے بہت دور دنیا کے دوسرے کونے میں بستے تھے ان کے تھنک ٹینکس پر اللہ نے ایسے پردے ڈالے کہ دنیا کے خطرناک ترین میدان جنگ میں خود ہی آ پہنچے جس کی تاریخ یہ بتلاتی ہے کہ جہاں آنا تو بہت آسان رہا ہے لیکن واپسی تک بہت زیادہ قیمت دینی پڑتی ہیں۔ کیا یہ اللہ کی چال نہیں؟
سورة الحشر ( 59 )
هُوَ الَّذِي أَخْرَجَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ مِن دِيَارِهِمْ ۔۔۔{2}
وہی ہے جو اہل کتا ب میں سے کافروں کو ان کے گھروں سے نکال لایا۔
اپنا سب کچھ ڈبو دینے والے 'زیرک' "کمانڈو فوجی" مہربانوں کا سہارا نہ ہوتا تو غیروں کی یہ ڈوبتی ناؤ اپنے انجام کو پہنچ ہی چکی ہوتی۔ لیکن یہاں تو جتنا عرصہ زیادہ قیام فرمائیں گے نقصان جناب ہی کا زیادہ ہوگا۔ شایدیہ بھی اللہ ہی کی چال کا حصہ ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ ہم اپنا وزن کس پلڑے میں ڈالتے ہیں۔ اسی میں ہماری آزمائش ہے۔ ہمیں یاد رکھنا ہو گا کہ کچھ حکومتیں صرف ٹی وی پر ہی ہیں جبکہ زمین پرحقیقت کچھ اور ہے۔اورایک وقت یقیناً ایسا آنے والا ہے کہ کوئی جرنیل ایک بار پھر جاتے وقت یہی الفاظ دہرائے گا:

Thanks to M S TaNoLi

No comments:
Post a Comment