آج دفتر میں کام کی مقدار اوسط ہی تھی کہ اچانک مری نظر ایک برقی خط پر پڑی. یہ باس کی جانب سے تھی پڑھنا ضروری تھی. کام کیا تھا ایک فلم بنانی تھی، جی ہاں فلم ! بھلا سوفٹ ویئر انجنیر اور فلم بنائے ؟
کاسٹ، ماڈل، ڈایرکٹر، کیمرہ مین، پروڈیوسر وغیرہ سب طے پا چکا تھا، ہمارے زمہ لائٹ، کیمرہ اور ریکارڈنگ کام لاد دیا گیا. مرتے کیا نہ کرتے اپنا سامان اٹھایا اور مقرر کردہ جگہ پہنچ گئے.
سب لوگ جا چکے تھے ہم صرف تین، باقی آٹھ غائب، خیر کام شروع کیا مشین آن کی لائٹس جلائیں اور سٹیج تیار کیا. ماڈل کو سامنے لایا گیا. کیمرہ ہائی ڈیفنیشن کا تھا لیکن کچھ صاف دکھائی نہیں دے رہا.
وہ ذرا ماڈل کا منہ تو صاف کرو.
ٹشو سے ماڈل کا منہ صاف کیا، یہ کام بھی ہم نے ہی کرنا تھا، دوبارہ کیمرے کے سامنے لایا گیا، ہاں اب صاف دکھائی دے رہا ہے.
ارے یہ بیک گرونڈ میں کیا ہے ؟ ہٹاؤ اسے !
ہاں اب کچھ ٹھیک ہے.
کوئی اور چیز ، ابے پردہ ہی لگا دو...
لیپ ٹوپ تو مسٹ ہے ، باس نے حکم صدر فرما دیا.
اب ہم لیپ ٹاپ کی تلاش میں سرگرداں تھے، اس میں نیٹ نہیں چل رہا، آئ ٹی کی طرف دوڑے...
ویسے ہماری آئی ٹی بہت قابل ہے لیکن نیٹ نہ چلنا تھا نہ چلا
فیڈورا ففٹین جو ہے ،
دوسرا لیپ ٹاپ اس پر بھی یہی مسلہ،
تیسرا منگوایا گیا.
خدا خدا کر کے نیٹ تو چل گیا لیکن آدھ گھنٹہ نکل چکا تھا،
سیٹ پر لائے، سب کچھ تیار تھا. لیپ ٹاپ ، ماڈل دوبارہ ریکارڈنگ شروع کی گئی.
ٹھہرو ٹھہرو...
اب کیا ہے ؟ لائٹ زادہ ہے ،
کم کرو ،
ہاں ٹھیک ہے ،
یہ ریفلکشن کس کی ہے ؟
یہ ٹیوب جلا دو اور انرجی سیور اوف کردو ،
یہ والا نہیں دوسرا ،
اب بہتر ہے.
ابھی بھی کچھ ہے
کیمرے کی رفلکشن ہے ،
کالا کپڑا لاؤ ، بھائی ہم کہاں سے لائیں،
آیڈیا ! کالا صفحۂ پرنٹر ، اوہ اچھا ، یوں ہی تو نہیں پرینٹر خراب ہوتا،
جی نہیں ایسے نہیں ہوتا.
کیمرے کو کالا کاغذ سے ڈھانپا گیا...
یہ کیمرے کے آگے کیا آرہا ہے ،
اچھی طرح سے کاٹو کاغذ کو ، اور ہاں ٹیپ لگاؤ.
ریکارڈنگ کا سلسلہ پھر سے شروع ہوا،
ارے یہ لیپ ٹاپ کس نے بند کر دیا،
بیٹری ختم !
لاحول ...
دوڑ کے جاؤ آئی ٹی والے چلے نہ جائیں ...
تین گھنٹے گزر گئے تھے, جنریٹر بند ہونے والا تھا،
جیسی تیسی ریکارڈنگ ہوئی، ختم کی،
جیسی تیسی ریکارڈنگ ہوئی، ختم کی،
باس نے رانی کا جوس منگوایا، پیچ فلیور مزہ آ گیا.
کتنی مووی بن گئی ہے؟
سر ٢ منٹ !!
کیا ؟؟
نہیں سر ٢ منٹ ٥١ سیکنڈ !
تین گھنٹے میں ٣ منٹ کی مووی بھی نہیں بنی ؟
سر ٣٠٠ میگا بائٹ کی ہے
اچھا شیئر کرو
سر ابھی؟
جی ہاں !
سر یس سر !
اور ہاں، جس جس کی ٹیبل سے جو جو چیز لائے ہو واپس رکھو اور ان کو میل کرو.
سر اب جائیں ؟ ہم کل چھٹی کرنے کا سوچ رہے تھے
ہاں ٹھیک ہے لیکن کل اس کی ایڈیٹنگ اور مِکسنگ کرنی ہے ، جلدی آنا.
اور ہم سوچتے ہی رہ گئے.
جونہی فلم مکمل ہو گی ہم آپ کو اپ ڈیٹ کر دیں گے ، فی الاحال آپ سکرین شوٹس سے گزارا کریں
بہت عمدہ ماشا الله آپ کے قلم میں روانی اور خوبصورت مزہ کا پہلو اجاگر ہوتا ہے اس سلسلے کو رکنے مت دیجے گا اور مجھے آپ کی بنائی ہوئی پراڈکٹ کی فلم کا انتظار ہے . جو کہ امید کرتے ہیں دلچسپ اور خوبصورت ہو گی -
ReplyDelete